vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: سنٹرل پارک میں 35.7 ملین ڈالر کے منصوبے کا سنگ بنیاد

0

 میئر زہران ممدانی اور گورنر کیتھی ہوکل نے ہارلم اور ایسٹ ہارلیم میں سیلاب روکنے اور پینے کا پانی بچانے کیلئے سنٹرل پارک میں 35.7 ملین ڈالر کے "نارتھ اینڈ ری سرکولیشن پراجیکٹ” کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

 حکام کے مطابق یہ منصوبہ سنٹرل پارک کے شمالی حصے میں طوفانی بارش کے پانی کے انتظام کو جدید بنائے گا، جس سے پول، لوچ اور ہارلم میئر نامی تین آبی ذخائر کو بھرنے کیلئے پینے کے پانی پر انحصار کم ہوجائے گا۔ میئر ممدانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث شہر میں بارشیں بڑھ رہی ہیں، اور رواں سال ہر تین میں سے ایک دن فلیش فلڈ الرٹ کے تحت گزرا، اسی لیے یہ سرمایہ کاری ضروری ہے۔ گورنر ہوکل نے کہا کہ نیویارک شدید موسم کے اثرات سے نمٹنے کیلئے سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق منصوبہ سالانہ تقریباً 13.2 کروڑ گیلن پانی مقامی سیوریج میں جانے سے روکے گا اور 17.5 کروڑ گیلن پینے کے پانی کی بچت کرے گا، جس سے سٹی سیوریج میں طوفانی پانی کی مقدار میں 90 فیصد کمی آئے گی۔ منصوبہ 2028 کی خزاں تک مکمل ہونے کی توقع ہے، اور اسے شہر، ریاست اور نجی عطیات سمیت مختلف ذرائع سے فنڈنگ ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ آبی نظام 1862 سے 1865 کے درمیان فریڈرک لا اولمسٹیڈ اور کالورٹ ووکس نے ڈیزائن کیا تھا، اور یہ منصوبہ پارک کے شمالی حصے کی وسیع تر بحالی کا تسلسل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.