vosa.tv
Voice of South Asia!

افریقی نومولود بچوں پرمتنازع امریکی ویکسین ٹرائل روک دیا گیا

0

گنی بساؤ(نیوزڈیسک)افریقی ملک گنی بساؤ میں نومولود بچوں کو ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین دینےسے متعلق امریکا کی پشت پناہی میں کیے جانے والا ٹرائل روک دیا گیا۔ اس منصوبے کوعالمی سطح پر شدید ردِعمل اور تنقید کاسامنا کرنا پڑا تھا۔ تحقیق کے مرکزی سربراہ نے بدھ کو اس کی معطلی کی تصدیق کی۔

ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے محقق فریڈرک شالٹز بوخولزر نے لنکڈ اِن پر لکھا کہ اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ یہ تحقیق گنی بساؤ میں آگے نہیں بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس منصوبے کے لیے حکومت کی جانب سے ضروری منظوری نہیں ملی۔ اس تحقیق کے لیے امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن سی ڈی سی کی جانب سے 16 لاکھ ڈالر فراہم کیے جانے تھے جبکہ مزید 16 لاکھ ڈالر نجی شراکت داروں کی طرف سے ملنے تھے۔

ان میں بل ایکمین کی حمایت یافتہ پرشنگ اسکوائر فاؤنڈیشن اور بلیو بیل فاؤنڈیشن شامل تھیں۔فلاڈیلفیا کے چلڈرنز ہاسپٹل کے ماہرِ ویکسین پال آفٹ نے مجوزہ تحقیق کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے اس پر سخت تنقید کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا حل بالکل واضح ہے۔گنی بساؤ کی حکومت نے اب محققین کی ویکسینز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ حکام نے پیر کے روز بینڈم ہیلتھ پروجیکٹ کے دفاتر کی تلاشی کے دوران یہ ویکسینیں اپنی تحویل میں لے لی تھیں۔

پال آفٹ کے مطابق گنی بساؤ کی حکومت کی مدد کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ملک میں تمام نومولود بچوں کو جلد از جلد ویکسین لگانے کا پروگرام شروع کیا جا سکے۔فی الحال گنی بساؤ کا منصوبہ ہے کہ تمام نومولود بچوں کو پیدائش کے وقت ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین کی پہلی خوراک دینے کا ملک گیر پروگرام 2028 میں شروع کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.