نیویارک اور نیوجرسی میں ہفتے سے 2026 کے عام انتخابات کیلئے ابتدائی ووٹنگ شروع ہوگئی، جو یکم نومبر تک جاری رہے گی، جبکہ اصل انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے۔
حکام کے مطابق نیویارک میں سب سے بڑا مقابلہ گورنری کی نشست کیلئے ہے، جہاں موجودہ ڈیموکریٹک گورنر کیتھی ہوکل کا مقابلہ ری پبلکن بروس بلیک مین سے ہے۔ ایک اور اہم مقابلہ 17ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ میں ری پبلکن مائیک لالر اور ڈیموکریٹ کیٹ کونلے کے درمیان ہے، جسے سخت مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔ نیوجرسی میں 7ویں ڈسٹرکٹ میں ری پبلکن ٹام کین جونیئر اور ڈیموکریٹ ریبیکا بینیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ حکام کے مطابق نیویارک میں ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر تھی، جو ابتدائی ووٹنگ کے پہلے دن کے ساتھ ہی ختم ہوگئی۔ نیویارک شہر میں ابتدائی ووٹنگ 25 اکتوبر سے 2 نومبر تک 9 دن جاری رہے گی، جس کیلئے مختلف اوقات مقرر کیے گئے ہیں، تاہم 2 نومبر کو کوئی ووٹنگ نہیں ہوگی۔ انتخابی دن یعنی 3 نومبر کو پولنگ اسٹیشن صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔