vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس میں ماہانہ675 ڈالرکرائےپرسستےاسٹوڈیواپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی شروع،درخواستیں طلب

0

نیویارک (نیوزڈیسک) علاقے برونکس میں کم آمدنی والے افراد کے لیے ایک نئے اور سستے رہائشی پروجیکٹ کے تحت اسٹوڈیو اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جہاں ماہانہ کرایہ صرف 675 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ سستے اپارٹمنٹس برونکس کے مقام 411 ایسٹ 178 اسٹریٹ پر واقع ویبسٹر ایونیو ریزیڈنس کا حصہ ہیں۔ عمارت میں رہائشیوں کی سہولت کے لیے ایکسرسائز روم، لانڈری کی سہولت اور 24 گھنٹے سیکیورٹی جیسے بہترین فیچرز شامل ہیں۔یہ اسٹوڈیو یونٹس ایک یا دو افراد پر مشتمل ایسے گھرانوں کے لیے دستیاب ہیں جن کی سالانہ آمدنی 26,092 ڈالر سے 71,280 ڈالر کے درمیان ہو۔ اس قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے لیے درخواستیں 20 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔خواہشمند افراد آن لائن اپلائی کرنے کے علاوہ ای میل پر رابطہ کر کے درخواست فارم حاصل کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.