امریکی ادارے اے اے اے نے لانگ آئی لینڈ کے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ اکتوبر اور نومبر میں ہرنوں کی افزائش کا موسم عروج پر ہونے کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں سے ٹکرانے کے واقعات بڑھ سکتے ہیں۔
اے اے اے کے ترجمانمطابق اگر ایک ہرن نظر آئے تو مزید بھی قریب ہوسکتے ہیں، اور وہ اچانک سڑک پر آسکتے ہیں۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق اس سال سمتھ ٹاؤن جیسے علاقوں میں ہرنوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کنگز پارک کے رہائشی ٹام ڈوئل نے بتایا کہ ایک ہرن روٹ 347 پر دوڑتا ہوا گاڑی کے دروازے سے ٹکرایا، گر کر دوبارہ اٹھا اور بھاگ گیا۔ اے اے اے کے مطابق 2021 سے 2024 کے دوران ساؤتھ اولڈ میں ریاست بھر میں سب سے زیادہ 790 ہرن حادثات ریکارڈ ہوئے، جبکہ بروک ہیون چھٹے اور ساؤتھ ہیمپٹن دسویں نمبر پر رہے۔ حکام کے مطابق زیادہ تر حادثات صبح یا شام کے وقت پیش آتے ہیں، جب ہرن سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔ اے اے اے نے ڈرائیوروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ رفتار کم رکھیں، سڑک کے کناروں پر نظر رکھیں اور ہرن سے بچنے کیلئے کبھی اچانک گاڑی نہ موڑیں۔ سنکلیئر نے زوردار بریک لگانے سے بھی خبردار کیا، کیونکہ اس سے گاڑی کا اگلا حصہ نیچے جھک جاتا ہے اور ہرن ونڈ اسکرین سے ٹکرا کر اندر آسکتا ہے، جو بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوچکا ہے۔