vosa.tv
Voice of South Asia!

 سعودی کابینہ کا حوثی حملوں پر انتباہ، ملکی سلامتی کے دفاع کا عزم

0

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت ریاض میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی ہوائی اڈوں، مقدس شہروں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے ملکی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع میں سعودی مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مملکت خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔اجلاس میں حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی ہوائی اڈوں، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حرمین شریفین کے زائرین اور شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی، جبکہ حملوں میں متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔کابینہ نے یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کی فوجی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی اور بحیرۂ احمر اور آبنائے باب المندب میں بحری آمدورفت کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔اجلاس میں مشرق سے مغرب تیل پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل کی بحالی کو بھی اہم کامیابی قرار دیا گیا۔ کابینہ کے مطابق اس پیش رفت سے عالمی منڈیوں کو توانائی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کی سعودی عرب کی صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے۔اجلاس میں توانائی، دفاع، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون سے متعلق اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.