vosa.tv
Voice of South Asia!

عدالت کا آئی سی ای کی گولی لگنے والے شخص کی ملک بدری روکنے کا حکم

0

 وفاقی عدالت نے مین ہٹن میں آئی سی ای اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص آسکر بیلگل کی ملک بدری روکنے کا حکم جاری کردیا، جن کا 5 سالہ بیٹا فائرنگ کے وقت گاڑی میں موجود تھا۔

حکام کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق 28 سالہ بیلگل غیردستاویزی تارک وطن ہے جس کی پولیس سے کئی بار جھڑپ ہوچکی ہے۔ وکیل ہیرالڈ سولس کے مطابق خواہ کسی شخص کا مجرمانہ ریکارڈ ہو یا نہ ہو، دوپہر کے وقت بچے کی موجودگی میں باپ پر گولی چلانا قانونی طور پر جائز نہیں، ایسے تنازعات عدالتوں میں حل ہونے چاہئیں۔ وکیل پیج آسٹن کے مطابق بیلگل اب بھی تکلیف میں ہیں اور ان کے جسم میں اب بھی گولی موجود ہے۔ حکام کے مطابق جاری کردہ باڈی کیم فوٹیج میں پولیس اہلکار فائرنگ کے فوراً بعد موقع پر پہنچتے دکھائی دیتے ہیں، جہاں زخمی شخص ہتھکڑیوں میں ہوش میں تھا۔ ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری مارک وین ملن کے مطابق آئی سی ای اہلکار اپنی جان کے خطرے کے پیش نظر فائرنگ پر مجبور ہوئے، اور بیلگل نے گاڑی کو تیز کرکے دو دیگر گاڑیوں سے ٹکرایا تھا۔ حکام کے مطابق بیلگل پر دسمبر 2025 میں منشیات اور اس سے قبل 2023 میں ڈکیتی کے الزامات بھی تھے، جبکہ وہ ٹرینیٹاریوس گینگ سے روابط کی بنا پر ہوم لینڈ سکیورٹی کی نظروں میں تھے۔ حکام کے مطابق زخمی شخص کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے نیوجرسی منتقل کیا گیا، جہاں سے اب وہ بروکلین کے میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر میں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.