vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکامیں مائیکروسافٹ سمیت7آئی ٹی کمپنیوں کےگرین کارڈپروگرام معطل

0

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا میں غیر ملکی ملازمین کی بھرتیوں پر ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا اقدام، مائیکروسافٹ سمیت آٹھ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف ویزا پروگرام کے غلط استعمال کے الزامات پر کارروائی کا اعلان کر دیا گیا۔ امریکی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ غیر ملکی کارکنوں کی بھرتیوں سے امریکی شہریوں کے روزگار کے مواقع متاثر ہو رہے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مائیکروسافٹ، ایڈوب، کاگنیزنٹ، انفوسس، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، وِپرو، ایچ سی ایل اور کیپجمنی کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔وینس کے مطابق مائیکروسافٹ نے گزشتہ سال تقریباً 6 ہزار امریکی ملازمین کو فارغ کیا، جبکہ اسی عرصے میں غیر ملکی کارکنوں کے لیے 6 ہزار 300 ایچ ون بی ویزے حاصل کیے۔تاہم مائیکروسافٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی تقریباً 6 ہزار ویزا درخواستوں میں سے 80 فیصد پہلے سے کام کرنے والے ملازمین کے ویزوں کی توسیع یا ان کی امیگریشن حیثیت تبدیل کرنے سے متعلق تھیں۔ایچ ون بی پروگرام امریکی کمپنیوں کو مخصوص مہارت رکھنے والے غیر ملکی کارکنوں کو ملازمت دینے کی اجازت دیتا ہے، جبکہ گرین کارڈ مستقل رہائش کا راستہ فراہم کرتا ہے۔حکومتی اقدام کی تفصیلات اور اس کے عملی اثرات ابھی واضح ہونا باقی ہیں، جبکہ امیگریشن کے ایک سابق مشیر نے اعلان کو غیر واضح قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.