شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ عزمِ استحکام کے تحت جاری آپریشنز میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے ہیں۔