vosa.tv
Voice of South Asia!

فلوریڈا: پاکستانی امریکی کمیونٹی کی معروف شخصیت طارق خان انتقال کر گئے

0

پاکستانی امریکی کمیونٹی نیویارک کی معروف شخصیت اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے بورڈ ممبر طارق خان فلوریڈا میں اچانک انتقال کر گئے۔

طارق خان 7 اکتوبر کو فلوریڈا میں گالف اور والی بال کھیلنے کے بعد رات کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر سانس لینے میں دشواری محسوس کرنے لگے۔ ان کی اہلیہ نے کمیٹی کے چیئرمین اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر احمد احمد سے طبی مشورہ بھی لیا۔ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد ایمبولنس موقع پر پہنچی اور طارق خان کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔بتایا گیا ہے کہ طارق خان عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ وہ گالف کے شوقین اور خوش مزاج و ملنسار شخصیت کے طور پر پاکستانی امریکی کمیونٹی میں معروف تھے۔طارق خان کی میت فلوریڈا سے نیویارک منتقل کی جائے گی، جہاں نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی۔امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے بورڈ ممبران نے طارق خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے کمیونٹی کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.