vosa.tv
Voice of South Asia!

سائنسدانوں کاحیران کن کارنامہ،مرتےستارےکی راکھ سےبناسیارہ دریافت

0

ماہرینِ فلکیات نے ایک ایسے سیارے کی دریافت کی ہے جو بظاہر ایک دم توڑتے ہوئے ستارے کے چھوڑے گئے مادے سے بنا ہے۔

یونیورسٹی آف واروک کے پی ایچ ڈی طالب علم جیمی ولیمز کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق دوسری جنریشن کے سیارے ان ستاروں کے مرنے کے دوران خارج ہونے والے مادے سے بنتے ہیں۔سائنس دانوں کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلادوسری جنریشن کا سیارہ ہو سکتا ہے جو ایک وائٹ ڈوارف یعنی مردہ ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔جیمی ولیمز نے بتایا کہ ایسے سیارے انتہائی نایاب ہیں اور وائٹ ڈوارف کے گرد ان کی موجودگی غیر متوقع تھی۔ یہ کچھ ایسا ہی ہے جیسے کوئی سیارہ جو کسی ایسے ستارے کی راکھ سے جنم لے جس کے گرد وہ کبھی گھومتا تھا۔ تاہم، وائٹ ڈوارف کے گرد اس نوعیت کا سیارہ پہلی بار سامنے آیا ہے۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اگر اس دریافت کی مزید مشاہدات سے تصدیق ہو جاتی ہے تو کائنات میں ایسے دوسری نسل کے سیاروں کی تعداد پہلے کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.