vosa.tv
Voice of South Asia!

بچوں کی ویکسین پرتنازع،نیویارک کی اٹارنی جنرل کاکینیڈی کے خلاف مقدمہ

0

نیویارک (نیوزڈیسک)اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے امریکی ہیلتھ سیکرٹری رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں بچوں کے ویکسین شیڈول میں کی گئی تبدیلیوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔

آفس آف دی نیویارک اٹارنی جنرل کے مطابق  لیٹیشیا جیمز نے 15 دیگر ریاستوں کے ساتھ مل کر امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس مقدمے کا مقصد بچوں کے لیے پہلے سے تجویز کی جانے والی ویکسینز کی سفارشات دوبارہ بحال کرانا ہے۔مقدمے کے مطابق جنوری میں بیماریوں سے بچاؤ کے امریکی ادارے نے بچوں کے لیے سات ویکسینز کی عام سفارش ختم کردی۔ ان میں ہیپاٹائٹس بی، فلو، آر ایس وی اور دماغی جھلی کی سوزش سے بچاؤ کی ویکسینز شامل ہیں۔ریاستوں کا کہنا ہے کہ ویکسینز سے متعلق یہ تبدیلی سائنسی شواہد اور ماہرین کی رائے کو نظر انداز کرکے کی گئی، جبکہ اس کے لیے ضروری قانونی طریقہ کار بھی مکمل نہیں کیا گیا۔مقدمے میں صحت کے وزیر رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی جانب سے ویکسین سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے تمام 17 ارکان کو ہٹانے کے فیصلے کو بھی چیلنج کیاگیا ہے۔ریاستوں نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ ویکسینز سے متعلق نئے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے کر سابقہ سفارشات بحال کی جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.