vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیکساس: نیشنل گارڈ میڈک کے ساتھ امتیازی سلوک پر کمپنی کا معاوضہ ادا کرنے پر اتفاق

0

 امریکی ریاست ٹیکساس کی عدالت نے آرمی نیشنل گارڈ کی کمبیٹ میڈک ماریا اوپارا کے حق میں یونیورسٹی ویلیج میموری کیئر کمپنی کے خلاف سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی، جس پر فوجی ڈیوٹی کی بنا پر ملازمت سے برطرفی کا الزام تھا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق کمپنی نے فوجی احکامات کے تحت چھٹی پر جانے کے باعث اسپیشلسٹ اوپارا کو نائٹ شفٹ سپروائزر کے عہدے سے کم تنخواہ والی پوسٹ دینے کی کوشش کی، اور انکار پر انہیں ملازمت سے نکال دیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ہرمیت ڈھلن کے مطابق فوجی ڈیوٹی کی بنا پر کسی ملازم کی تنزلی یا برطرفی غیرقانونی ہے، اور محکمہ انصاف فوجیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ سیٹلمنٹ کے تحت کمپنی اسپیشلسٹ اوپارا کو 15 ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی، جبکہ اپنی پالیسیوں کو بھی اپ ڈیٹ کرکے تمام ملازمین کو فوجیوں کے قانونی حقوق سے متعلق تربیت دینے کی پابند ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.