vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں اس بار سب سے بڑا "ٹرک آر اسٹریٹس” ہالووین پروگرام

0

 نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر میں شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا "ٹرک آر اسٹریٹس” پروگرام منعقد ہوگا، جس کے تحت 160 سڑکیں اور پلازے گاڑیوں سے خالی کرکے بچوں کیلئے ہالووین سرگرمیوں کیلئے کھولے جائیں گے۔

میئر ممدانی نے کہا کہ نیویارک میں ہالووین کا جشن کسی اور شہر جیسا نہیں ہوتا، اور اس سال 160 سڑکوں اور پلازوں کو ٹرک آر ٹریٹنگ، کھیلوں، موسیقی اور تفریح کیلئے کھول دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق بچے ان مقامات پر فیس پینٹنگ، لائیو تفریح، کھیل اور محلے کی واکنگ ٹورز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے مطابق تقریباً 75 ہزار ٹافیاں تقسیم کی جائیں گی، جبکہ اسٹریٹ لیب پانچوں بورو کے پبلک اسکولوں میں بھی پروگرام منعقد کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق اہم تقریبات میں بروکلین کا ہلل پلازہ 22 اکتوبر، اسٹیٹن آئی لینڈ کی واٹر اسٹریٹ 24 اکتوبر، کوئنز کی آسٹن اسٹریٹ 25 اکتوبر، مین ہٹن کا کینال اوپن اسٹریٹ 28 اکتوبر اور برونکس کا جیمز بالڈون پلازہ 31 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.