vosa.tv
Voice of South Asia!

دل کی بیماری اچانک نہیں ہوتی، ہارٹ اٹیک اچانک ضرور ہوتا ہے، ڈاکٹر اعجاز احمد

0

امریکا میں   پاکستانی نژادمعروف ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر اعجاز احمد کا  کہنا ہے کہ دل کا مرض اچانک لاحق نہیں ہوتا۔ البتہ ہارٹ اٹیک  اچانک ضرور ہوتا ہے ۔ بلڈ پریشر، شوگر لیول اورکولیسٹرول کے بارے میں بروقت معلوم ہوتا رہے تو دل کی صحت کے خطرات کو  کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ 

دل کی صحت کے عالمی دن پر نیویارک کے علاقے براونزول  میں  واقع فرسٹ  ریسپانس ارجنٹ کیئر  میں فری  ہارٹ  ہیلتھ  ڈے  کیمپ  کا اہتما م کیا گیا۔  جہاں  مریضوں کو بلڈ پریشر، شوگر ، کولیسٹرول سمیت جسمانی وزن اور قد کا تناسب جانچنے کے ساتھ دل کی بیماریوں سے متعلق آگاہی اور اسکریننگ کی سہولت فراہم کی گئی ۔ ادارے کے عہدیدار ڈاکٹر اعجاز احمد نے صحافیوں سے گفتگو میں جنوبی ایشیائی کمیونٹی میں  امراضِ قلب  کی شر ح نسبتاً زیادہ ہے،دل مرض اچانک نہیں ہوتا لیکن دل  کا دورہ  اچانک  پڑتا ہے۔۔اس کے پیچھے کئی وجوہات ہوتی ہیں، ہر شخص کو چاہیے  کہ وہ اپنی  صحت سے متعلق بنیادی معلومات سےآگاہ رہے ۔۔ڈاکٹر اعجاز احمد نے صحافیو ں کو فرسٹ  ریسپانس ارجنٹ کیئر   کا تفصیلی  اور مطالعاتی دورہ کرایا۔ کیمپ میں مریضوں کو آگہی دی  گئی  کہ انھیں ہر تین مہینے  بعد اپنے   بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کا باقائدگی سے معائنہ کراتے رہنا چاہیے ، اس سے دل کی صحت کو درپیش خطرات کو کم  کیا جاسکتا ہے ، فرسٹ  ریسپانس ارجنٹ کیئر  میں مریضوں کو کسی بھی  قسم کی انشورنس یا پیشگی اپوائنٹمنٹ کی ضرورت نہیں۔اس طبی کیمپ میں مریضوں  کو دل کی صحت سے جڑے خطرات کا جائزہ لینے کے ساتھ ماہرین نے  عملی  و مستند رہنمائی بھی  فراہم کی تاکہ لوگ اپنی صحت کے حوالے سے بہتر اور بروقت فیصلے کر سکیں۔۔ماہرین کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بہت سے افراد  زندگی میں  کبھی  اپنے بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول لیول پر توجہ ہی نہیں دیتے،یہی دل کی بیماری اور زندگی کو لاحق خطرات کا باعث بنتا ہے۔اس موقع پر سینٹر کے میڈیکل اسٹاف نے بھی عام لوگوں اور مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کے حوالے سے مفید مشورے دیے۔شرکا نے بہترین انتظامات اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے پر فرسٹ رسپانس ارجنٹ کیئر کی ٹیم کی خدمات کوسراہا۔ماہرین نے کمیونٹی کے افراد اور مریضوں کو مشورہ دیا کہ  سگریٹ نوشی، کولیسٹرول بڑھانے والی غذاوں کے استعمال  میں اعتدال اور ورزش کو معمول بنانے سے  دل کی صحت  کو خطرات سے دوچار ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ،دل کی  بیماری اچانک نہیں  ہوتی ، لیکن علامات  کی دستک کو  مسلسل نظر انداز کیا جائے تو اکثر اوقات زندگی  بچانی مشکل ہوجاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.