vosa.tv
Voice of South Asia!

دل کی بیماری اچانک نہیں ہوتی، ہارٹ اٹیک اچانک ضرور ہوتا ہے، ڈاکٹر اعجاز احمد

0

امریکا میں   پاکستانی نژادمعروف ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر اعجاز احمد کا  کہنا ہے کہ دل کا مرض اچانک لاحق نہیں ہوتا۔ البتہ ہارٹ اٹیک  اچانک ضرور ہوتا ہے ۔ بلڈ پریشر، شوگر لیول اورکولیسٹرول کے بارے میں بروقت معلوم ہوتا رہے تو دل کی صحت کے خطرات کو  کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ 

پاکستانی نژاد امریکی ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر اعجاز احمد نےورلڈ  ہارٹ ہیلتھ  ڈے پرنیویارک کے علاقے براونزول  میں  واقع فرسٹ  ریسپانس ارجنٹ کیئر  میں  فری  ہارٹ  ہیلتھ  ڈے منایا  ۔اس دن کی مناسبت سے سو سے زائد مریضوں کو بلڈ پریشر، شوگر  لیول اور کولیسٹرول اسکریننگ کی بالکل مفت سہولت فراہم کی گئی  اس کے علاوہ جسمانی وزن اور قد  کے  تناسب  کو جانچنے  پر مشتمل  بی ایم آئی اسیسمنٹ کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کو درپیش خطرے کاجائزہ بھی  لیا گیا۔اس موقع پر ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ دل مرض اچانک نہیں ہوتا لیکن دل  کا دورہ  اچانک ہی   پڑتا ہے اور اس کے پیچھے کئی عوامل ہیں۔ہر شخص کو اپنی  صحت سے متعلق بنیادی  معلومات ضرور   معلوم  ہونی  چاہیے ۔ڈاکٹر اعجاز احمد نے صحافیوں کو ورلڈ ہارٹ ہیلتھ ڈے پرفرسٹ  ریسپانس ارجنٹ کیئر میں فراہم کی  جانے والی طبی سہولتوں  کا تفصیلی   معائنہ کرایا اور بریفنگ دی۔صحافیوں کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیائی کمیونٹی میں  امراضِ قلب  کی شر ح نسبتاً زیادہ ہے۔اس دوران  مریضوں کو یہ  آگہی دی  گئی  کہ انھیں کم از کم  ہر تین مہینے  بعد اپنے   بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول  لیول کا معائنہ کراتے رہنا چاہیے ، اس سے دل کی صحت کو درپیش خطرات کو کافی  حد تک کم  کیا جاسکتا ہے ۔۔ورلڈ  ہارٹ ہیلتھ  ڈے پرآئے ہوئے مریضوں  کو میڈیکل  ٹیم نے اسکریننگ کی سہولت کے ساتھ   رہنمائی فراہم کی  اور دل کی صحت سے متعلق مفید مشورے بھی دیے۔فرسٹ ریسپانس  ارجنٹ کیئر کی منیجر   تہمینہ اختر، کرینہ اوکسٹرا، سکھی کور اور ہائی اسکول طالبہ اریسہ اعجاز نےمقامی کمیونٹی کو ورلڈ  ہارٹ ڈے پر فراہم کی  گئیں مفت سہولتوں  سے متعلق آگاہ کیا۔ماہرین نے  توجہ دلائی کہ  بہت سے افراد  اپنے بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول لیول پر توجہ ہی نہیں دیتے،یہی دل کی بیماری اور زندگی کو لاحق خطرات کا باعث بنتا ہے۔ اس موقع پرنے بہترین انتظامات اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے پر فرسٹ رسپانس ارجنٹ کیئر کی ٹیم کی خدمات کوسراہا۔سینٹر کے میڈیکل اسٹاف نےکمیونٹی کے افراد اور مریضوں کو مشورہ دیا کہ  سگریٹ نوشی  سے پرہیز، کولیسٹرول بڑھانے والی غذاوں کے استعمال  میں اعتدال اور ورزش کو معمول بنانے سے  دل کی صحت  کو خطرات سے دوچار ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ۔دل کی  بیماری  کی علامات  کونظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.