vosa.tv
Voice of South Asia!

یونیورسٹی آف الاباما کا 2027 کیلئے بین الاقوامی طلبہ کو اسکالرشپس دینے کا اعلان

0

 امریکا کی یونیورسٹی آف الاباما نے 2027 میں داخلہ لینے والے بین الاقوامی طلبہ کیلئے اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے،

 یونیورسٹی کے مطابق یہ اسکالرشپس پہلی بار بیچلرز میں داخلہ لینے والے بین الاقوامی طلبہ کیلئے ہیں اور انہیں خودکار میرٹ اسکالرشپس اور مسابقتی اسکالرشپس کے ذریعے دیا جاتا ہے۔ خودکار اسکالرشپس کیلئے الگ درخواست دینا ضروری نہیں، بلکہ داخلے کی درخواست اور سرکاری ٹیسٹ اسکور جمع کروانے پر طلبہ خود بخود اہل قرار پاتے ہیں۔ ان اسکالرشپس کی مالیت سالانہ 6 ہزار ڈالر سے 28 ہزار ڈالر تک ہے، جبکہ سب سے بڑی اسکالرشپ پریزیڈنشل ایلیٹ اسکالرشپ ہے جس میں مکمل ٹیوشن فیس شامل ہے۔ یہ اسکالرشپ ان طلبہ کو دی جاسکتی ہے جن کا جی پی اے 4.0 یا اس سے زائد ہو اور جنہوں نے اے سی ٹی میں 36 یا ایس اے ٹی میں 1600 نمبر حاصل کیے ہوں۔ اس اسکالرشپ کے تحت چار سال تک مکمل ٹیوشن فیس، پہلے سال کیلئے کیمپس میں رہائش، ہر سال ڈیڑھ ہزار ڈالر کا اضافی وظیفہ اور تحقیق یا بین الاقوامی مطالعے کیلئے 2 ہزار ڈالر کی یکمشت رقم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مسابقتی اسکالرشپس میں یو اے کمپیٹیٹو ایڈمیشنز اسکالرشپ بھی شامل ہے، جس کی مالیت 6 ہزار ڈالر سے مکمل ٹیوشن فیس تک ہوسکتی ہے۔ اہل ہونے کیلئے طلبہ کو پہلی بار بیچلرز میں داخلے کی درخواست دینا، جی پی اے کی شرط پوری کرنا اور اے سی ٹی یا ایس اے ٹی کے سرکاری اسکور جمع کروانا ہوں گے۔ اسپرنگ 2027 کے داخلے کیلئے درخواست اور ٹیسٹ اسکور جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 نومبر 2026 ہے، جبکہ سمر اور فال 2027 کیلئے آخری تاریخ 4 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.