vosa.tv
Voice of South Asia!

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کینیا، آسٹریا اور صومالیہ کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

0

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے دوران کینیا، آسٹریا اور صومالیہ کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیا کے دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی، دفاعی، تعلیمی اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، بالخصوص دواسازی، ٹیکسٹائل، جراحی کے آلات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا اور کینیا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وزیراعظم نے مشرقی افریقی برادری کے ساتھ پاکستان کے روابط مزید مستحکم کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ علاقائی اور عالمی امور، پائیدار ترقی اور عالمی امن و سلامتی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ کینیا کے صدر ولیم روٹو نے مغربی ایشیا اور خلیجی خطے میں حالیہ بحران کے دوران پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن اسٹاکر اور صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے بھی الگ الگ غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم آفس کے مطابق خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقاتوں میں پاکستان اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں پ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.