vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں خطاب، ایران اور کیوبا سے متعلق اہم اشارے

0

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی پالیسیوں کو سراہا اور دعویٰ کیا کہ ان کے اقدامات کے نتیجے میں امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہوچکا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی معیشت ترقی کر رہی ہے اور ان کی انتظامیہ نے ملکی مفاد میں مختلف مسائل سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے تارکین وطن سے متعلق اپنی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا میں اب صرف وہی داخل ہوسکتا ہے جسے اجازت دی جائے۔ایران کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ تہران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور اب انہیں ایران کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ کرنا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ دنیا میں امن کیلئے عملی اقدامات کرنے والے واحد رہنما ہیں اور دیگر رہنما صرف باتیں کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ایران کے بعد کیوبا سے متعلق بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی نصف کرۂ ارض میں امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے ضرورت پڑنے پر امریکا غیر معمولی فوجی طاقت استعمال کرسکتا ہے۔ انہوں نے کیوبا کی حکومت پر امریکا میں موجود بعض بائیں بازو کے گروہوں سے روابط کا الزام بھی عائد کیا۔وینزویلا کے حوالے سے ٹرمپ نے امریکی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے تیل سے امریکا کو فائدہ حاصل ہورہا ہے۔ دوسری جانب وینزویلا کی عبوری حکومت کے حکام اور امریکی حکام کے درمیان توانائی اور دیگر شعبوں میں معاہدوں کیلئے بات چیت بھی جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.