vosa.tv
Voice of South Asia!

میڈیکیئر فراڈ کیس: کراؤن میڈیکل سلوشنز اور مالکان کا 8 لاکھ 25 ہزار ڈالر ادا کرنے پر اتفاق

0

 امریکی محکمہ انصاف کے مطابق میڈیکل کمپنی کراؤن میڈیکل سلوشنز اور اس کے مالکان نے میڈیکیئر کو جعلی بلز بھیجنے کے الزامات نمٹانے کیلئے 8 لاکھ 25 ہزار ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

 محکمہ انصاف کے مطابق کراؤن میڈیکل سلوشنز اور اس کے مالکان مشیل اور فلانزو کنگ پر الزام تھا کہ نومبر 2017 سے اپریل 2019 کے دوران انہوں نے میڈیکیئر کے مریضوں کیلئے ایسے طبی آلات، جیسے گھٹنے کی بریس، ہیل سٹیبلائزر اور کمر کی بریس، کے بل بھیجے جو طبی لحاظ سے ضروری نہیں تھے یا ڈاکٹر کی جانب سے صحیح طریقے سے تجویز نہیں کیے گئے تھے۔ کمپنی پر یہ الزامات فالس کلیمز ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت لگائے گئے تھے، اور یہ سیٹلمنٹ ملزمان کی ادائیگی کی صلاحیت کی بنیاد پر طے کی گئی۔ حکام کے مطابق یہ کیس محکمہ انصاف کی سول ڈویژن اور جارجیا کے نادرن ڈسٹرکٹ کے یو ایس اٹارنی آفس کے مشترکہ تعاون سے مکمل ہوا۔ محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ رواں سال حکومت نے وفاقی پروگراموں میں فراڈ کے خاتمے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس اور نیشنل فراڈ انفورسمنٹ ڈویژن بھی قائم کی ہے۔ واضح رہے کہ سیٹلمنٹ میں طے شدہ الزامات محض دعوے ہیں اور تاحال ذمہ داری کا کوئی باضابطہ فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.