vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے مختلف علاقوں میں 17 نئے عوامی واش رومز قائم

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے شہر کے مختلف علاقوں میں 17 نئے عوامی واش رومز کی تنصیب کا کام شروع کردیا، جہاں شہریوں کو مفت اور معیاری سہولت فراہم کی جائے گی۔

نیویارک سٹی انتظامیہ کے مطابق 40 لاکھ ڈالر کے آزمائشی منصوبے کے تحت بنائے جانے والے یہ واش رومز عوامی مقامات اور زیادہ رش والے علاقوں میں قائم کیے جارہے ہیں، جہاں شہریوں کو پہلے مناسب بیت الخلا تک رسائی حاصل نہیں تھی۔تمام واش رومز روزانہ صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک مفت استعمال کیے جاسکیں گے۔ یہ معذور افراد کیلئے قابلِ رسائی اور مکمل طور پر بغیر چھوئے استعمال ہونے والی سہولتوں سے لیس ہوں گے، جن میں پانی کا نل، فلش والا بیت الخلا، درجہ حرارت کو متوازن رکھنے کا نظام اور بچوں کے کپڑے تبدیل کرنے کی جگہ شامل ہے۔نئے واش رومز برونکس، بروکلین، کوئنز، مین ہٹن اور اسٹیٹن آئی لینڈ کے مختلف مقامات پرہوں گے۔ منصوبے کی مدت ایک سال ہوگی اور متعلقہ کمپنی صفائی اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہوگی۔شہری موبائل فون پر پیغام، کیو آر کوڈ، مخصوص موبائل ایپ یا کارڈ کے ذریعے واش روم استعمال کرسکیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق ایپ کے ذریعے قریبی واش روم تلاش کرنے، اس کی دستیابی اور صفائی کی تازہ صورتحال بھی دیکھی جاسکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.