vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں غیر رجسٹرڈ غیر ملکی ایجنٹس کیلئے سخت کارروائی کا انتباہ

0

امریکی محکمہ انصاف نے غیر ملکی حکومتوں یا اداروں کی ہدایت پر امریکا میں کام کرنے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ متعلقہ قوانین کے تحت خود کو غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کرائیں۔

محکمہ انصاف کے مطابق فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ اور وفاقی قانون کی ایک متعلقہ شق کے تحت غیر ملکی حکومت یا ادارے کے ایجنٹ کی حیثیت سے امریکا میں کام کرنے والے افراد پر اپنی سرگرمیوں سے متعلق معلومات ظاہر کرنا یا حکام کو مطلع کرنا لازم ہوسکتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ قوانین غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے خفیہ ایجنٹس، درمیانی افراد، پوشیدہ مالی معاونت یا جعلی وابستگیوں کے ذریعے امریکی عوامی بحث اور سرکاری معاملات پر غیر قانونی اثرانداز ہونے کی کوششوں کو روکنے کیلئے بنائے گئے ہیں۔محکمہ انصاف نے واضح کیا کہ یہ قوانین امریکی شہریوں اور غیر شہریوں، دونوں پر لاگو ہوسکتے ہیں۔ غیر ملکی طاقت کے مفادات کیلئے عوامی سرگرمیوں، مظاہروں یا تشہیری اقدامات میں ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والے افراد پر رجسٹریشن یا اطلاع دینے کی ذمہ داری عائد ہوسکتی ہے۔حکام کے مطابق ان قوانین کی خلاف ورزی پر دیوانی اور فوجداری کارروائی ہوسکتی ہے اور جرم کی نوعیت کے مطابق زیادہ سے زیادہ 5 سال قید سمیت دیگر سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ممکنہ ذمہ داری سے متعلق افراد قانونی مشورہ حاصل کریں یا فارن ایجنٹس رجسٹریشن یونٹ سے رہنمائی طلب کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.