vosa.tv
Voice of South Asia!

دمام میں زین ہائیٹس کی لانچنگ تقریب، پاکستانی کاروباری شخصیات کی شرکت

0

سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم اور ایم ایم پروڈکشن کے زیرِ اہتمام زین ہائیٹس کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زین ہائیٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر نثار اعوان نے کہا کہ یہ منصوبہ محض اینٹ اور سیمنٹ سے بنی عمارت نہیں بلکہ ایک خواب کی تعبیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زین ہائیٹس کے ذریعے جدید طرزِ زندگی، کاروباری جدت اور اعلیٰ معیار کو ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔عامر نثار اعوان نے کہا کہ زین ہائیٹس اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ’اپنا گھر، اپنی چھت‘ کے تصور کو عملی شکل دینے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔اس موقع پر زین ہائیٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر عدنان محمود نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے اپنے گھر کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صارفین کا اعتماد ادارے کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے اور مستقبل میں بھی اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔تقریب سے ڈاکٹر منشاء طاہر، غلام مصطفیٰ خان، حافظ عزیر احمد، عمیر حسن خان، کامران خان، خالد صدیقی، نعیم نیازی، رانا ذوالقرنین، ندیم احمد، افضال بدر اور عظمت اللہ سمیت دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے زین ہائیٹس منصوبے کو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک خوبصورت تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے وطن میں گھر بنانے کے خواب کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.