vosa.tv
Voice of South Asia!

طائف میں ولی عہد اونٹ میلے کا شاندار اختتام

0

طائف، سعودی عرب میں سعودی اونٹ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے ولی عہد اونٹ میلے کا آٹھواں ایڈیشن شاندار اختتام پذیر ہوگیا۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز تھے، جنہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے فاتحین میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔فائنل مقابلوں میں 114 اعلیٰ نسل کے اونٹوں نے حصہ لیا، جن کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 27 کروڑ سے 49 کروڑ 20 لاکھ سعودی ریال لگایا گیا، جبکہ میلے میں مجموعی طور پر 5 کروڑ سعودی ریال کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔اختتامی چیمپئن شپ کے چار مقابلوں میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے اعلیٰ نسل کے اونٹوں نے حصہ لیا۔ مادہ اور نر اونٹوں کے ایلیٹ مقابلوں میں ’السیف‘ یعنی تلوار اور ’البندق‘ یعنی رائفل سمیت مختلف ٹرافیاں پیش کی گئیں۔میلے کے تفصیلی نتائج کے مطابق سعودی عرب کے مالکان 131 فتوحات کے ساتھ سرفہرست رہے۔ سعودی اونٹوں نے الحقائق میں 47، اللقایا میں 21، الجذعہ میں 15، الثنایا میں 9، انتاج السعودیہ میں 35 اور سباق الہجانہ میں 4 فتوحات حاصل کیں۔متحدہ عرب امارات کے مالکان 35 فتوحات کے ساتھ دوسرے جبکہ قطر 27 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ کویت اور عمان نے تین، تین جبکہ بحرین نے ایک فتح حاصل کی۔ماہرین کے مطابق میلے کے فائنل مرحلے تک پہنچنے والے اونٹوں کی افزائش نسل کی صلاحیت اور مارکیٹ میں قدر میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ میلہ اب محض کھیلوں کا مقابلہ نہیں رہا بلکہ عرب خطے کی روایات کے تحفظ، سماجی روابط اور طائف کے تاریخی ورثے کے فروغ کے ساتھ ایک اہم معاشی سرگرمی بھی بن چکا ہے۔ میلہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے متعدد اعزازات بھی اپنے نام کرچکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.