vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین میں محفلِ میلاد، سیرت النبی ﷺ پر خصوصی خطابات

0

امریکی ریاست نیویارک کے علاقے بروکلین میں نیو لائف مائنارٹی ہیومن رائٹس کونسل اور کوپو کے مشترکہ زیرِ اہتمام پرنور محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی مسلم کمیونٹی نے بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔

1814 کونی آئی لینڈ ایونیو پر منعقدہ محفل کا آغاز مس طاہرہ کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ مسز رافعہ سلیمان نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ معروف ثنا خواں نجمہ راجپوت نے حمد و نعت پیش کرکے محفل کے روحانی ماحول کو مزید پُرکیف بنا دیا۔تقریب میں سونیا عامر، نیو لائف مائنارٹی کی صدر راحیلہ اسلم اور مس طاہرہ نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر خطاب کیا۔ مقررین نے نبی کریم ﷺ کے اسوۂ حسنہ، رواداری، باہمی محبت اور اتحاد کی تعلیمات کو اجاگر کرتے ہوئے شرکا کو سیرتِ طیبہ پر عمل کی تلقین کی۔میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے پروین اشرف نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ کوپو کی نمائندگی کرتے ہوئے فاطمہ کاظمی نے کمیونٹی اتحاد، یکجہتی اور فلاحی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔محفل کی مہمانِ خصوصی رشیدہ صاحبہ نے حمد و نعت پیش کرنے کے بعد امتِ مسلمہ کی بھلائی، باہمی محبت، امن اور ملکی فلاح کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کروائی۔ دعا کے بعد میلاد کی خوشی میں کیک کاٹا گیا، جبکہ تقریب کے اختتام پر شرکا کے لیے خصوصی ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.