مسجد الحرام میں بارانِ رحمت، نمازِ مغرب کے دوران روح پرور مناظر
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں نمازِ مغرب کے دوران موسلا دھار بارش نے حرم شریف کے ماحول کو انتہائی روح پرور اور ایمان افروز بنا دیا۔
بارش کے دوران نمازِ مغرب کی ادائیگی اور طواف میں مصروف زائرین کے دل چھو لینے والے مناظر دیکھنے کو آئے۔ ہزاروں مسلمانوں نے بارانِ رحمت کے دوران خشوع و خضوع کے ساتھ عبادت کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں مانگیں۔بارش شروع ہوتے ہی میزابِ رحمت سے پانی کے بہاؤ کے خوبصورت مناظر بھی دیکھنے میں آئے، جبکہ تیز بارش کے باوجود عمرہ زائرین اور نمازیوں نے عبادت کا سلسلہ جاری رکھا۔صحنِ مطاف اور مسجد الحرام کی بالائی منزلوں پر بھی زائرین طواف اور نماز میں مصروف رہے، جس سے حرم شریف کا روحانی منظر مزید پُرکیف ہوگیا۔