vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین چلڈرنز میوزیم میں بچوں کیلئے نئی تفریحی سرگرمیوں کا اعلان

0

نیویارک کے بروکلین چلڈرنز میوزیم نے موسمِ خزاں 2026 کیلئے بچوں اور خاندانوں کے لیے نئی تفریحی اور تعلیمی سرگرمیوں کا اعلان کردیا، جن میں چھت پر رولر اسکیٹنگ اور سائیکلنگ کی سائنس پر مبنی نمائش بھی شامل ہے۔

میوزیم کے مطابق ستمبر سے دسمبر تک مختلف ثقافتی تقریبات، کھیل اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 26 ستمبر کو ایمپائر اسکیٹ آف مائنڈ کے تحت میوزیم کی چھت کو ہر عمر کے افراد کیلئے رولر اسکیٹنگ رِنک میں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ بچوں کیلئے، کرتب دکھانے جیسی سرکس سرگرمیاں بھی ہوں گی۔اکتوبر میں رائیڈرز ریڈی: دی سائنس آف بی ایم ایکس نامی نئی نمائش کا آغاز ہوگا، جس میں بچوں کو سائیکل کی ترتیب، رفتار، توانائی، توازن، رگڑ، حفاظتی ہیلمٹ اور ٹریک ڈیزائن سے متعلق عملی سرگرمیوں کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔میوزیم میں مقامی اور مختلف ثقافتوں سے متعلق تقریبات بھی منعقد ہوں گی، جن میں مقامی امریکی روایات، ، دیوالی اور کوانزا کی تقریبات شامل ہیں۔ ہالووین کے موقع پر ملبوسات، تحائف اور جاپانی ثقافت و اینیمی سے متعلق سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔میوزیم انتظامیہ کے مطابق بچوں کو کھیل، تخلیق اور دریافت کے ذریعے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ان پروگرامز کا بنیادی مقصد ہے، جبکہ دسمبر کے آخر میں 19ویں سالانہ کوانزا تقریب کے ساتھ موسمِ خزاں کی سرگرمیوں کا اختتام ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.