vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ میں چوہدری یاسر شیروڑائچ کے اعزاز میں مسلم لیگ ن کی پروقار تقریب

0

جدہ میں اسپین سے آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور حمزہ شہباز شریف کے قریبی ساتھی چوہدری یاسر شیروڑائچ کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مسلم لیگ ن اور پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن ملک منظور حسین کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر ملک منظور حسین اور چوہدری بلو شیر وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں، جنہوں نے مشکل وقت میں ہمیشہ پارٹی اور ملک کا ساتھ دیا۔مقررین نے چوہدری یاسر شیروڑائچ کی اسپین میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپ اور خلیجی ممالک میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے درمیان مضبوط روابط اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔مہمان خصوصی چوہدری یاسر شیروڑائچ نے ملک منظور حسین کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے شاندار تقریب کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسپین اور یورپ میں مسلم لیگ ن کو مزید فعال بنانے اور سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کیلئے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں چوہدری بلو شیر وڑائچ، چوہدری امجد گجر، سردار محمد اقبال، حاجی عثمان، چوہدری ریاض گھمن، چوہدری قاسم وڑائچ، سید مسرت خلیل، جمشید جمی، انجینئر سجاد، ملک ولید بہادر، شعیب الطاف، عمر فاروق، زبیر صدیقی، عدیل نذیر اور عبدالخالق لک سمیت مسلم لیگ ن اور پاکستانی کمیونٹی کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر شرکا نے مسلم لیگ ن کی مضبوطی، جمہوریت کے استحکام اور سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.