vosa.tv
Voice of South Asia!

اسٹیٹن آئی لینڈ میں بارج پر دھماکا، ایک کارکن ہلاک، 2 فائر فائٹر زخمی

0

امریکی شہر نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں ایک بارج پر دھماکے کے بعد آگ لگنے سے ایک کارکن ہلاک اور 2 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دھماکا میرینرز ہاربر میں رچمنڈ ٹیرس کے قریب کھڑی پیٹرولیم بارج کاسابلانکا میں موجود ایک کنٹینر میں ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی 50 سے زائد فائر فائٹنگ یونٹس اور 160 سے زیادہ فائر، طبی امداد اور خطرناک مواد سے نمٹنے والے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ 2 فائر فائٹرز کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ دیگر تمام کارکنوں کو بحفاظت تلاش کرلیا گیا۔فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا، تاہم حکام نے رات گئے تک بارج پر موجود نقصان زدہ کنٹینر سے ایندھن نکالنے کا کام جاری رکھا۔ دھماکے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے کارکن کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کے گھروں کی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.