vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ریپبلکنز کانگریس بچائیں تو ہر بالغ امریکی کو 5 ہزار ڈالر دینے کا وعدہ

0

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کے لیے 5 ہزار ڈالر کے نقد انعام کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ کے مطابق نومبر کے انتخابات میں ریپبلکنز نے کامیابی حاصل کی تو یہ رقم بالغ امریکی شہریوں میں تقسیم کی جائے گی، جسے انہوں نےٹرمپ ڈیوائڈنڈ کا نام دیا۔

ڈیلس میں ریپبلکن پارٹی کے مڈٹرم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ووٹرز کو بڑی پیشکش کردی۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نومبر کے انتخابات میں اگر ریپبلکنز ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں اکثریت برقرار رکھتے ہیں تو ہر بالغ امریکی شہری کو 5 ہزار ڈالر نقد دیے جائیں گے، جسے انہوں نےٹرمپ ڈیوائڈنڈ کا نام دیا۔

فوکس نیوز کے مطابق ٹرمپ نے ریپبلکن ووٹرز کو متحرک کرتے ہوئے کہا کہ امریکی معیشت کی غیر معمولی کامیابی کے نتیجے میں یہ رقم شہریوں میں تقسیم کی جا سکتی ہے۔صدر ٹرمپ نے ریپبلکن کانگریس کی ٹیکس کٹوتیوں اور ٹپس، اوور ٹائم اور سوشل سیکیورٹی پر ٹیکس ختم کرنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔ٹرمپ نے خبردار کیا کہ کانگریس کے کسی بھی ایوان میں ریپبلکن اکثریت ختم ہونے کی صورت میں بارڈر سیکیورٹی، ٹیکس کٹوتیوں اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

خطاب کے دوران ٹرمپ نے ٹیکساس کی سینیٹ نشست کے لیے ریپبلکن امیدوار کین پیکسٹن کی حمایت بھی کی اور ڈیموکریٹس پر شدید تنقید کی۔آخر میں ٹرمپ نے ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسےسمجھیں جیسے میں خود بیلٹ پر ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.