زہران ممدانی نے شہر کی معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے 15 رکنی بزنس ایڈوائزری کونسل قائم کردی۔
کونسل میں مالیات، ٹیکنالوجی، رئیل اسٹیٹ، کھیل، تفریح، ریٹیل اور صحت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنما شامل ہوں گے، جو میئر اور ڈپٹی میئر کو شہر کی معاشی پالیسیوں سے متعلق مشاورت دیں گے۔حکام کے مطابق نیویارک میں جولائی 2026 تک 48 لاکھ 52 ہزار ملازمتیں موجود تھیں، جبکہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں نجی شعبے میں تقریباً 6 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ شہر میں بے روزگاری کی شرح بھی کم ہوکر 5 فیصد ہوگئی ہے۔کونسل کا اجلاس ہر تین ماہ بعد ہوگا اور اس کا مقصد نیویارک میں سرمایہ کاری، روزگار اور کاروباری مواقع میں اضافے کیلئے حکمتِ عملی مرتب کرنا ہے۔