نیویارک کے میئر زہران کوامے ممدانی نے بروکلین کی تاریخی ایسٹرن پارک وے لائبریری کی تزئین و توسیع کے 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
منصوبے کے تحت لائبریری کی عوامی جگہ میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کیا جائے گا جبکہ تاریخی عمارت کا اصل طرزِ تعمیر بھی برقرار رکھا جائے گا۔لائبریری میں نئی لفٹ اور داخلی راستہ، بچوں اور نوجوانوں کے لیے خصوصی حصے، مطالعے کے کمرے، کلاس روم، کمیونٹی روم، سبز صحن اور بیرونی مطالعے کی جگہ بنائی جائے گی۔حکام کے مطابق تعمیراتی کام 2028 کے موسمِ گرما تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ تعمیر کے دوران لائبریری کی سہولیات عارضی مقام پر جاری رہیں گی۔