vosa.tv
Voice of South Asia!

کئی دہائیوں بعد نیویارک میں بروکلین-کوئنز ایکسپریس وے کی مرمت کا فیصلہ

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے بروکلین-کوئنز ایکسپریس وے کے خستہ حال حصے کی مرمت کا منصوبہ پیش کردیا۔

منصوبے کے تحت تقریباً 4 ارب ڈالر کی لاگت سے 10 سالہ بحالی کا کام 2030 میں شروع ہوگا، جس سے شاہراہ کی مدتِ استعمال مزید 40 سال تک بڑھنے کی توقع ہے۔مرمت کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے عارضی متبادل سڑکیں تعمیر کی جائیں گی تاکہ ہزاروں گاڑیاں اور روزانہ گزرنے والے تقریباً 13 ہزار ٹرک مقامی سڑکوں پر منتقل نہ ہوں۔ حکام کے مطابق منصوبے میں تاریخی مقامات، بشمول بروکلین ہائٹس پرومینیڈ اور بروکلین برج پارک تک رسائی بھی برقرار رکھی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ مزید تاخیر سے شہر کو ہر سال تقریباً 16 کروڑ ڈالر اضافی لاگت برداشت کرنا پڑ رہی ہے جبکہ خستہ حال شاہراہ کی ممکنہ بندش سے بروکلین کی مقامی سڑکوں پر شدید ٹریفک کا خطرہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.