vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں پارکس کی فوری مرمت کیلئے ’رینیو کریو‘ کا آغاز

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے پارکس اور کھیل کے میدانوں کی فوری مرمت کیلئے ’رینیو کریو‘ کا آغاز کردیا۔

نئی ٹیم میں 24 پینٹرز، الیکٹریشنز، پلمبرز اور دیگر ماہرین شامل ہیں، جو شہر کے کھیل کے میدانوں، تفریحی مراکز اور اسپورٹس کورٹس میں ضروری مرمت کا کام تین ہفتے یا اس سے کم وقت میں مکمل کریں گے۔ٹیم خراب جھولوں اور کھیل کے سامان کی مرمت، پینٹ، حفاظتی فرش کی تبدیلی، بینچز، باڑ، پینے کے فواروں اور دیگر پارک سہولیات کی بحالی سمیت درختوں کی تراش خراش اور صفائی کے کام بھی کرے گی۔میئر ممدانی کے مطابق نیویارک کے شہریوں کو معمولی مرمت کیلئے مہینوں انتظار نہیں کرنا چاہیے، اس لیے رینیو کریو تیزی سے کام کرکے پارکس کو محفوظ، بہتر اور عوام کیلئے زیادہ خوشگوار بنائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.