vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی شہر رینو میں جنگلات کی آگ بے قابو، 42 ہزار افراد انخلا پر مجبور

0

امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو کے قریب ہاک فائر تیزی سے پھیلنے کے باعث 42 ہزار افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

حکام کے مطابق آگ اب تک 13 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ لپیٹ میں لے چکی ہے، جبکہ آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔آگ سے متعدد گھر اور دیگر عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں 3 شہری اور 3 امدادی اہلکار شامل ہیں۔حکام نے مزید 45 ہزار افراد کو انخلا کی وارننگ جاری کرتے ہوئے فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔تیز ہواؤں، کم نمی اور خشک جھاڑیوں کے باعث آگ مختلف سمتوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ریاستی حکام نے واشو کاؤنٹی میں ہنگامی حالت نافذ کرکے نیشنل گارڈ کے اہلکار اور ہیلی کاپٹر بھی امدادی کارروائیوں میں شامل کردیئے ہیں۔آگ کے باعث امریکی روٹ 395 کے کچھ حصے بند ہیں جبکہ تقریباً 10 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.