امریکی محکمہ ڈاک یو ایس پی ایس نے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے والے بیلٹس کے لیے نئی تصدیقی شرائط متعارف کرا دی ہیں، تاہم نئے قواعد کا نفاذ عدالت کی جانب سے موجودہ حکم امتناع ختم کیے جانے تک مؤخر رہے گا۔
نئے قواعد کے تحت ریاستوں کو ہر میل اِن بیلٹ کے ساتھ ووٹر کا نام، گھر کا پتہ اور منفرد بارکوڈ منسلک کرنا ہوگا، جبکہ بیلٹ ڈاک کے نظام میں داخل کرنے سے قبل یہ معلومات وفاقی پورٹل میں درج کرنا ہوں گی۔یو ایس پی ایس کے مطابق جو ریاستیں نئی شرائط پر عمل نہیں کریں گی، وہاں میل اِن بیلٹس کی ترسیل نہیں کی جائے گی۔محکمہ ڈاک کا کہنا ہے کہ سوشل سیکیورٹی نمبر، تاریخ پیدائش یا دیگر انتخابی معلومات وفاقی پورٹل پر اپ لوڈ نہیں کی جائیں گی اور یو ایس پی ایس ووٹر کی اہلیت یا ووٹر فہرستوں کا تعین نہیں کرے گا۔نئے قواعد کا باضابطہ اجرا 26 اگست کو متوقع ہے، تاہم جولائی میں امریکی اپیلز کورٹ نے میل اِن ووٹنگ سے متعلق تبدیلیوں پر عائد عدالتی حکم امتناع برقرار رکھا تھا۔