vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں فوڈ امدادی پروگرام کے مستحقین میں 60 لاکھ کی کمی

0

امریکا میں کم آمدنی والے افراد کو خوراک خریدنے میں مدد دینے والے وفاقی پروگرام ایس این اے پی کے مستحقین کی تعداد ایک سال کے دوران 13 فیصد سے زائد کم ہوگئی۔

امریکی محکمہ زراعت کے مطابق مئی 2025 میں ایس این اے پی سے 4 کروڑ 22 لاکھ افراد مستفید ہورہے تھے، جو مئی 2026 میں کم ہوکر 3 کروڑ 66 لاکھ رہ گئے، یعنی تقریباً 60 لاکھ افراد کی کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق کمی کی بڑی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسیوں کے تحت کام سے متعلق سخت شرائط اور اضافی دستاویزی تقاضے ہیں۔ایریزونا میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں ایک سال میں مستحقین کی تعداد 50 فیصد سے زائد کم ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ایس این اے پی سے امریکا میں ہر 10 میں سے ایک سے زائد شخص مستفید ہوتا ہے، جبکہ اوسطاً فی خاندان 344 ڈالر ماہانہ امداد فراہم کی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.