بھارت کی ریاست تمل ناڈو نے خواتین سرکاری ملازمین کے لیے زچگی کی چھٹی میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اب تیسرے بچے کی پیدائش پر بھی 365 دن کی مکمل تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی جائے گی۔
اس سے پہلے دو بچوں کی پیدائش پر ایک سال کی چھٹی ملتی تھی، جبکہ تیسرے بچے کی صورت میں صرف 84 دن کی چھٹی دی جاتی تھی۔ریاستی اسمبلی میں اعلان کرتے ہوئے انسانی وسائل کے وزیر ڈی سرتھ کمار نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد خواتین کی فلاح، ملازمت کے دوران سہولت اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔حکومت کے مطابق یہ سہولت فی الحال صرف خواتین سرکاری ملازمین کے لیے ہوگی۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے باقاعدہ سرکاری حکم نامہ بھی جاری کیا جائے گا۔حکام نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کو آبادی میں اضافے کی پالیسی کے بجائے خواتین کی فلاح اور حقوق سے متعلق اقدام کے طور پر دیکھا جائے۔