vosa.tv
Voice of South Asia!

لاس اینجلس کا تاریخی سنیما ڈوم 2028 میں دوبارہ کھلے گا

0

سونی پکچرز نے اعلان کیا ہے کہ لاس اینجلس کا مشہور تاریخی سنیما گھر سنیراما ڈوم جو کووڈ کے بعد سے بند تھا 2028 میں دوبارہ کھلے گا۔

1963 میں تعمیر شدہ یہ سنیما گھر جو 316 کنکریٹ ٹکڑوں سے بنا ہے 1998 میں تاریخی ثقافتی یادگار قرار دیا گیا تھا۔ 2020 میں کووڈ کے باعث بند ہونے کے بعد یہ بند پڑا رہا جس پر فلم ساز بینجمن اسٹینبرگ نے بحالی کی مہم چلائی اور اپریل میں مالکان کی تصاویر سنیما کی دیوار پر پروجیکٹ کیں جو وائرل ہوئیں اور بالآخر سونی کے ساتھ معاہدہ طے پایا۔ ایلامو ڈرافٹ ہاؤس اسے چلائے گا۔فلم انڈسٹری کے لیے بھی اچھی خبریں ہیں کیونکہ اس گرمی میں باکس آفس نے 400 کروڑ ڈالر کی آمدنی کا ہدف عبور کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم بجٹ فلم آبسیشن جو 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں بنی اور 26 کروڑ ڈالر سے زائد کما چکی ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ اب بڑے بجٹ یا بڑے ستاروں کے بغیر بھی کامیاب فلمیں بنائی جا سکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.