ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ لیری سی کونر نے آئی آر ایس کو دھوکا دینے اور جعلی ٹیکس اسکیم فروخت کرنے کی سازش میں جرم قبول کرلیا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق کونر نے 2018 سے 2023 کے دوران ملک بھر میں ٹیکس دہندگان کو ایک جعلی ٹرسٹ ٹیکس اسکیم فروخت کی، جس کے ذریعے تقریباً تمام آمدنی کو مختلف نام نہاد ٹرسٹس اور ایک نجی فیملی فاؤنڈیشن کے ذریعے منتقل کرکے ٹیکس سے بچنے کی کوشش کی جاتی تھی۔کونر نے دی بزنس سلوشنز گروپ کے نام سے منعقدہ سیمینارز میں اس اسکیم کو فروغ دیا اور عموماً ہر ٹرسٹ اور فاؤنڈیشن کے لیے 25 ہزار سے 50 ہزار ڈالر فیس وصول کی۔کونر نے خود بھی 2016 سے 2021 کے دوران اس اسکیم کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 5.2 ملین ڈالر کی آمدنی پر ٹیکس سے بچنے کا اعتراف کیا۔حکام کے مطابق کونر اور اس کے ساتھیوں نے جعلی ٹیکس ریٹرنز جمع کروا کر تقریباً 156 ملین ڈالر کی آمدنی کو ٹیکس سے بچانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں امریکی حکومت کو تقریباً43 ملین ڈالر کا ٹیکس نقصان ہوا۔اس اسکیم میں کولوراڈو کے ایک جوڑے سمیت دیگر افراد بھی شامل تھے۔ میکفی پہلے ہی جرم قبول کرچکے ہیں اور انہیں سزا سنائی جاچکی ہے، جبکہ پریڈمور، وولسٹین، تھامپسن اور پریسکوٹ کو مئی اور جون 2026 میں ہونے والے پانچ ہفتوں کے ٹرائل کے بعد ٹیکس سے متعلق جرائم میں مجرم قرار دیا گیا۔ انہیں جنوری 2027 میں سزا سنائی جائے گی۔