پاکستان کا 79واں یومِ آزادی دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے قومی دن کی خوشیاں منائی ہیں۔
دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاں پرچم کشائی، قومی ترانے اور ثقافتی پروگرام منعقد ہوئے۔ شکاگو، نیو یارک، لندن، ٹورنٹو، ریاض، دبئی اور دیگر بڑے شہروں میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے سبز لباس پہن کر اور پاکستانی پرچم ہاتھوں میں تھام کر آزادی کا جشن منایا۔بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں اور آنے والی نسلوں کو قائداعظم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ کمیونٹی رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ ہم جہاں بھی رہیں پاکستان ہمارے دلوں میں ہے اور وطن کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔