vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے ہائی اسکول طلبہ کے لیے براڈوے کے 2 ہزار سے زائد مفت ٹکٹ

0

نیویارک کے میئر زوہران کوامے مامدانی اور تھیٹر ڈیولپمنٹ فنڈ نے ہائی اسکول طلبہ کے لیے 2 ہزار سے زائد مفت براڈوے ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔

اعلان کے مطابق نیویارک سٹی کے گریڈ 9 سے 12 تک کے طلبہ 17 اگست صبح 10 بجے تک قرعہ اندازی میں حصہ لے سکتے ہیں، جس کے ذریعے سات معروف براڈوے شوز کے مفت ٹکٹ حاصل کیے جاسکیں گے۔ منتخب طلبہ زیادہ سے زیادہ دو ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔طلبہ قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے ساتھ مفت دو ماہ کی TDF ممبرشپ بھی حاصل کریں گے، جس کے ذریعے براڈوے، آف براڈوے اور دیگر تھیٹر شوز کے ٹکٹ کم قیمت پر خریدے جاسکیں گے۔ رعایتی ٹکٹ عموماً 20 سے 40 ڈالر میں دستیاب ہوں گے۔ممبرشپ کے ذریعے طلبہ نیویارک کے متعدد معروف ثقافتی اداروں میں بھی مفت یا انتہائی رعایتی داخلہ حاصل کرسکیں گے، جن میں میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ، امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری، بروکلین میوزیم، کارنیگی ہال، لنکن سینٹر اور دیگر ادارے شامل ہیں۔انتظامیہ کے مطابق مفت دو ماہ کی ممبرشپ 13 ستمبر تک دستیاب رہے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.