vosa.tv
Voice of South Asia!

جنوبی افریقا سے ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد تارکین وطن واپس

0

جنوبی افریقا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن اور بعض علاقوں میں تارکین وطن مخالف پرتشدد مظاہروں کے باعث حالیہ مہینوں میں ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد افریقی تارکین وطن ملک چھوڑ چکے ہیں۔

اے پی کے مطابق زمبابوے کی حکومت کا کہنا ہے کہ مئی کے آخر سے اب تک ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد شہری جنوبی افریقا سے واپس آچکے ہیں، جبکہ ملاوی کے مطابق 56 ہزار سے زائد افراد واپس پہنچے ہیں۔نائیجیریا، گھانا، موزمبیق اور لیسوتھو نے بھی ایک ہزار سے زائد شہریوں کی واپسی کی تصدیق کی ہے۔جنوبی افریقی حکام کے مطابق اپریل سے اب تک تقریباً 19 ہزار افراد کو باضابطہ طور پر ملک بدر کیا گیا، تاہم واپس جانے والوں کی بڑی تعداد رضاکارانہ طور پر اپنے ممالک واپس ہوئی۔حقوقِ تارکین وطن کی تنظیموں نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ اس صورتحال کے باعث ہزاروں بچے اسکول چھوڑنے پر مجبور ہوئے، جبکہ ایچ آئی وی کے مریضوں کو ضروری علاج کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.