نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے تمام شہری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مالی سال 2027، 2028 اور آئندہ برسوں کے لیے اپنے اخراجات میں 2.5 فیصد بچت کے منصوبے تیار کریں۔
اس اقدام کا مقصد حکومتی کارکردگی بہتر بنانا، غیر ضروری اخراجات کم کرنا اور ٹیکس دہندگان کے پیسے کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔میئر ممدانی نے سرکاری ملازمین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ سروے کے ذریعے فضول اخراجات کم کرنے، دفتری نظام کو آسان بنانے اور حکومتی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تجاویز پیش کریں۔ انتظامیہ کے مطابق ان تجاویز کا جائزہ متعلقہ محکموں کے چیف سیونگز آفیسرز لیں گے تاکہ مستقبل کے بچتی منصوبوں میں انہیں شامل کیا جا سکے۔