امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سب سے بڑے امیگریشن حراستی مرکز میں قیدیوں کو مناسب طبی سہولیات فراہم نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
عدالت کی جانب سے مقرر کردہ آزاد مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا سٹی آئی سی ای ڈٹینشن سینٹر صحت کی دیکھ بھال کے تمام اہم شعبوں میں عدالتی احکامات پر عمل کرنے میں ناکام رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکز میں ہنگامی طبی امداد، بروقت ادویات کی فراہمی، ابتدائی طبی معائنے، ماہر ڈاکٹروں تک رسائی، ذہنی صحت کے مریضوں کے علاج اور معذور افراد کے لیے سہولیات میں سنگین خامیاں پائی گئیں، جس سے قیدیوں کی جان اور صحت کو فوری اور طویل مدتی خطرات لاحق ہیں۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں موجود افراد کو جامع طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ قیدیوں کی نمائندگی کرنے والے وکلا نے رپورٹ کو حراستی مرکز کی ناقص طبی صورتحال کا واضح ثبوت قرار دیا۔