vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں نئے مصنوعی ذہانت ڈیٹا سینٹرز پر ایک سالہ پابندی

0

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے نئے مصنوعی ذہانت ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا، تاکہ ریاست ماحولیاتی اور توانائی سے متعلق ممکنہ اثرات کا جائزہ لے سکے۔

گورنر ہوکل کا کہنا ہے کہ اے آئی ڈیٹا سینٹرز بجلی اور پانی کی بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں، اس لیے ان کے توانائی کے نظام، آبی وسائل، فضائی معیار اور مقامی آبادی پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔یہ اقدام امریکہ میں اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے، جس کے تحت بڑے پیمانے پر ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت اس دوران نئے ضوابط اور حفاظتی فریم ورک تیار کرے گی۔دوسری جانب ٹیکنالوجی کمپنیوں اور تعمیراتی صنعت سے وابستہ تنظیموں نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور معاشی سرگرمیاں دیگر ریاستوں کا رخ کر سکتی ہیں، جبکہ مقامی حکومتیں بھی ممکنہ ٹیکس آمدن سے محروم ہو جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.