vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں اسپیشل بچوں کے لیے 67.5 ملین ڈالر کا بڑا تعلیمی پیکج

0

نیویارک کے میئر زہران ممدانی اور اسکولز کے چانسلر کامر سیموئلز نے اسپیشل بچوں کے لیے 67.5 ملین ڈالر مالیت کے نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں پہلی بار خصوصی تعلیمی پروگرام کو پری کے کلاسوں تک توسیع دی جائے گی۔

میئر آفس کے مطابق اس منصوبے کے تحت آٹزم اور دیگر اسپیشل بچوں کے لیے معروف تعلیمی پروگرام نیسٹ، ہورائزن، ایمز، پاتھ اور ایسیز رواں موسمِ خزاں سے شہر کے پانچوں اضلاع کے 14 اسکول ڈسٹرکٹس میں متعارف کرائے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس سرمایہ کاری سے ان بچوں کو اپنے ہی علاقوں میں معیاری تعلیم اور انفرادی معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ سینکڑوں نئے ماہرین، بشمول ماہرِ نفسیات، اسپیچ تھراپسٹ، سماجی کارکن اور دیگر عملہ بھی بھرتی کیا جائے گا تاکہ تشخیص اور خصوصی تعلیمی خدمات کی فراہمی کا عمل تیز ہو سکے۔میئر زہران ممدانی نے کہا کہ اسپیشل بچوں کو بہتر تعلیم کے لیے شہر بھر میں سفر کرنے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ہر بچے کو اپنی کمیونٹی میں معیاری تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.