vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: پولیس کی پارکنگ کو 131 سستے گھروں میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

0

نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے ایسٹ ولیج میں پولیس کے کم استعمال ہونے والے پارکنگ لاٹ کو 131 سستے رہائشی یونٹس پر مشتمل منصوبے میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

میئر آفس کے مطابق "دی اوریا” نامی منصوبے میں کم آمدنی والے شہریوں کے لیے مستقل طور پر سستی رہائش، بزرگوں کے لیے مرکز، کمیونٹی اسپیس اور متبادل پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔حکام کے مطابق منصوبے کے 30 فیصد مکانات بے گھر رہنے والے افراد کے لیے مختص ہوں گے، جبکہ رہائشیوں کو معاون خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔ عمارت کو ماحول دوست معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے گا، جس میں گرین روف اور توانائی بچانے والے جدید نظام شامل ہوں گے۔میئر زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین عوام کے مفاد کے لیے استعمال ہونی چاہیے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ منصوبہ شہر میں سستے گھروں کی فراہمی بڑھانے اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے رہائشی سہولیات بہتر بنانے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.