نیویارک: پہلی بار والدین کے لیے مفت ’’پیرنٹس نائٹ آؤٹ‘‘ پروگرام متعارف
نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے شہر کی تاریخ میں پہلی بار ’’پیرنٹس نائٹ آؤٹ‘‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت والدین اپنے بچوں کو چند گھنٹوں کے لیے محفوظ نگرانی میں چھوڑ کر اپنی مصروفیات انجام دے سکیں گے۔
میئر آفس کے مطابق یہ مفت پروگرام شہر کے پانچوں علاقوں میں منتخب تفریحی مراکز پر منعقد ہوگا، جہاں 6 سے 13 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کھیلوں، فنونِ لطیفہ، تعلیمی سرگرمیوں، فطرت سے متعلق پروگراموں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ بچوں کو رات کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔میئر زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ والدین کو بھی آرام اور ذاتی وقت کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے یہ پروگرام انہیں فلم دیکھنے، خریداری کرنے یا دیگر ضروری کام نمٹانے کا موقع فراہم کرے گا، جبکہ بچوں کی دیکھ بھال تربیت یافتہ عملہ کرے گا۔حکام کے مطابق پروگرام میں شرکت کے لیے 13 جولائی سے 20 جولائی تک آن لائن رجسٹریشن لازمی ہوگی اور نشستیں پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر مختص کی جائیں گی۔ واک اِن درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔