vosa.tv
Voice of South Asia!

جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں عالمی ترقی کے ماسٹرز پروگرام کے لیے میرٹ اسکالرشپس

0

امریکہ کی معروف جارج ٹاؤن یونیورسٹی نے ماسٹر آف گلوبل ہیومن ڈیولپمنٹ پروگرام میں داخلہ لینے والے ملکی و غیر ملکی طلبہ کے لیے میرٹ اسکالرشپس، فیلوشپس اور مالی معاونت کے متعدد مواقع کا اعلان کر دیا۔

یونیورسٹی کے مطابق اسکالرشپس تعلیمی کارکردگی اور درخواست کی مجموعی جانچ کی بنیاد پر دی جائیں گی، جن میں مکمل اور جزوی ٹیوشن فیس کی سہولت شامل ہے۔ افریقہ، ایشیا، لاطینی امریکہ، مشرق وسطیٰ اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس بھی مختص کی گئی ہیں۔اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے خواہش مند امیدواروں کو 15 جنوری تک ترجیحی بنیاد پر درخواست جمع کرانا ہوگی، جبکہ پروگرام میں داخلے کی آخری تاریخ یکم اپریل مقرر کی گئی ہے۔یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام طلبہ کو عالمی ترقی، عوامی پالیسی، بین الاقوامی تعاون اور سماجی جدت کے شعبوں میں مہارت فراہم کرتا ہے، جس کے بعد گریجویٹس بین الاقوامی اداروں، حکومتی محکموں، غیر سرکاری تنظیموں اور انسانی ہمدردی کے اداروں میں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.